ایرانی اسپیکر نے امریکی ‘ڈرامائی سفارت کاری’ پر تنقید کی
ایک نظر میں
- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی 'ڈرامائی سفارت کاری' پر تنقید کی۔
- انہوں نے امریکہ پر فوجی حملوں کی دھمکیوں کے بعد مذاکرات کی کوششوں کا الزام لگایا۔
- قالیباف نے واشنگٹن پر زمینی حقائق کو تسلیم کرنے اور وعدے پورے کرنے پر زور دیا۔
اب تک کی صورتحال
تازہ ترین پیش رفت
ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن بار بار 'ڈرامائی سفارت کاری' کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس
ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن بار بار 'ڈرامائی سفارت کاری' کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پہلے بڑے فوجی حملوں کی دھمکیاں دیتا ہے، پھر اچانک مؤقف تبدیل کرکے مذاکرات کی بات کرنے لگتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پہلے کہا جاتا ہے بڑا حملہ ہونے والا ہے، پھر اچانک کہا جاتا ہے کہ نہیں، اب وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بار بار دہرائی جانے والی ڈرامائی سفارت کاری ہے۔ ایرانی رہنما نے کہا کہ دھونس، وعدہ خلافی اور جھوٹی خبروں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی امریکی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے اور اس سے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ قالیباف نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو مزید بیانات یا سیاسی ڈرامے کی ضرورت نہیں بلکہ سنجیدہ اور عملی اقدامات درکار ہیں۔
Responses